the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
کاکتیہ یونیور سٹی ورنگل 2016-17معاشی سال کے لئے 9.28کروڑ کے خسارہ بجٹ کو منظوری دے دی ۔31واں سنیٹ اجلاس کاکتیہ یونیورسٹی کے سنیٹ ہال میں کامرس بزنس منیجمنٹ ڈین ،سینئر پروفیسر ایم سبرامنیم شرما کی صدارت میں منعقد ہوا ۔انچارج رجسٹرار پروفیسر خواجہ الطاف حسین نے آئندہ معاشی سال کے لئے 174.26کروڑ کے بجٹ کو پیش کرنے پر سنیٹ کے اراکین نے متفقہ طور پر منظوری دی ۔آنے والے سال کے لئے 152.59کروڑ انکم ہوگا اور خرچ 174.26کروڑ کا تخمینہ پیش کیا ۔اعلی تعلیم منڈلی کے مشورہ کے مطابق تمام بجٹ کو 8شعبہ جات کے تحت تیار کیا گیا ہے ۔جس میں نان رونیو بجٹ 174.26کروڑ ،ڈولپمنٹ فنڈ ( پلان ) بجٹ 14.23کروڑ ،اسپیشل فنڈ 2.63کروڑ ،ڈپازٹ اور اڈوانس 4.27کروڑ ،سیلف سپورٹنگ پروگرامس بجٹ 9.67کروڑ ،وسائل کی حصولی کے لئے 29.23کروڑ ،مختص کئے گئے ہیں ۔غیر تدریسی عملہ کے تنخواہوں و بھتہ کے لئے 106.84کروڑ کی ضرورت ہے ریاستی حکومت کی جانب سے 67.03کروڑ گرانٹ ان ایڈ آئیں گے اور ماباقی اندرونی وسائل کے ذریعہ حاصل کیا جائے گا ۔بجٹ میں 35فیصد تنخواہیں ،وظیفہ کنندوں کو 26فیصد ،اور ترقی کے لئے 7فیصد کا تجاویز پیش کی ہیں ۔آنے والے سال میں ترقیاتی کاموں کے لئے 12.44کروڑ روپئے جس میں عمار ت کی تعمیر کے لئے تین کروڑ اور آڈیٹوریم کے لئے دس کروڑ مختص کئے گئے ہیں ۔یونیورسٹی انجینئرنگ کالج کے لئے 5کروڑ ،شعبہ اسپورٹس



کے لئے 7.86کروڑ ،این ایس ایس شعبہ کے لئے 1.69کروڑ ،انٹرنٹ سہولیات کے لئے 12لاکھ ،امتحانات کے انعقاد کے لئے 36.67کروڑ ،مرکزی دارالمطالعہ کے لئے 13.35کروڑ ،طبی مراکز کے لئے 7.80لاکھ ،ویلفیر،ریکریشنل پروگراموں کے لئے 9.50لاکھ ،اسٹوڈنٹ سرویسس کے لئے 11.25لاکھ ،لائبریری آٹو مشن کے لئے 3.0لاکھ ،اوینیو پلانٹیشن ،کیمپس کی خوبصورتی ،لانس ک لئے 25لاکھ روپئے ،سڑکوں کے لئے 20لاکھ مختص کئے گئے ہیں ۔اس اجلاس میں رجسٹرار خواجہ الطاف حسین نے یونیورسٹی کے ترقیاتی کاموں سے متعلق اراکین کو واقف کروایا ۔اس موقع پر موظف وائس چانسلر پروفیسر ودھیا وتی نے کہا کہ تعلیم ،تحقیق میں آگے بڑھنے کے اقدامات کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں اساتذہ کے لئے بائیو میٹرک طریقہ کو لاگو کرنا چاہیے ۔سابق وی سی پروفیسر لنگا مورتی نے کہا کہ حکومت یونیورسٹی کے لئے فنڈسمیں کمی کررہی ہے ۔پروفیسر سارنگا پانی نے کہا کہ یونیورسٹی انجینئرنگ کالج کے لئے فنڈ س اور پوسٹ کی بھرتی کے لئے حکومت پر دباؤ ڈالنا چاہئے ۔پی چندرنے کہاکہ فوری طور پر وی سی کا تقرر عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ۔اس موقع پر سبکدوش ہونے والے فینانس آفیسر پی وی رمیش کمار کو تہنیت پیش کیا گیا ۔اس پروگرام میں ایس ڈی ایل سی ای ڈائرکٹر پروفیسر دنیش کمار ،پرنسپال پروفیسر کے سائلو، ڈاکٹر پد ما رانی ،اور دیگر اساتذہ موجود تھے ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.